Sunday, 22 November 2026, 02:07:50 am
 

مزید خبریں

 
نائب وزیراعظم کا ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کا جائز
November 21, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک بھر میں ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گندم کے ملکی ذخائر کی صورتحال اور منڈیوں میں اس کی فراہمی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا تاکہ گندم کی وافر دستیابی برقرار رکھی جا سکے۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ سرکاری ادارے، بالخصوص صوبائی محکمے، قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی فریقین کے درمیان قریبی رابطہ رکھا جائے اور مصنوعی قلت یا قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔