Thursday, 22 October 2026, 04:56:28 am
 
راجن پور: ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق
October 21, 2026

(File Photo)

راجن پور کے علاقے بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122کے مطابق بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔

زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا ہے۔