Wednesday, 21 October 2026, 03:58:27 am
 
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
October 20, 2026

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ممنوعہ سامان برآمد کر لیا ہے۔

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق برآمد کیے گئے سامان میں غیر ملکی شراب، سگریٹ اور سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی شامل ہے۔

پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے، ممنوعہ سامان کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے اور اسمگلنگ کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔