حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ترپن پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو نواسی روپے اَسی پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں اَسی پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو بیاسی روپے دو پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے۔