Wednesday, 21 October 2026, 04:54:14 am
 
میجر وجاہت وحید شہید آبائی شہرلاہور میں سپردِ خاک
October 20, 2026

پسنی، بلوچستان میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجروجاہت وحید شہید کو ان کے آبائی شہرلاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِجنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزرا، سول و ملٹری افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔