بنوں کے عوام نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے نئی صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے نئی ایڈوائزری کونسل کے ارکان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کیلئے منتخب ارکان قابل اور تجربہ کار ہیں جو ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں
مقامی رہائشیوں کے مطابق بنوں میں گزشتہ 13 سال کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، جبکہ سڑکوں، صحت اور تعلیم کا نظام انتہائی خراب ہے۔
عوام نے امید ظاہر کی کہ بنوں سمیت دیگر اضلاع میں حقیقی ترقی کا آغاز ہوگا، عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کی امیدیں پوری ہوں گی۔