Thursday, 22 October 2026, 03:51:39 am
 

مزید خبریں

 
حکومت معاشی ترقی کے فروغ کے لیے اصلاحات پر عمل پیرا ہے، احد چیمہ
October 21, 2026

اقتصادی امور کے وزیر احد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کے فروغ کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

وہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

احد چیمہ نے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبے مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم کی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید سہل بنانے کے لیے ترقیاتی شراکت داروں اور کثیر الجہتی سرمایہ کاری کو بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اقتصادی امور نے پاکستان میں استعدادِ کار بڑھانے اور اصلاحاتی اقدامات کے لیے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی معاونت کو سراہا۔

جین میریٹ نے کہا کہ ایف سی ڈی او حکومت پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہا اور مختلف شعبوں میں جاری اصلاحات کو بھی قابلِ قدر قرار دیا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی روابط برقرار رکھنے اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔