Thursday, 22 October 2026, 03:52:42 am
 
قیصر احمد شیخ کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
October 21, 2026

سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

کراچی میں پہلی افریقہ سفارتی اوراقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کاروباری اداروں کو افریقہ، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کی بڑی منڈیوں تک رسائی میں مدد دے سکتے ہیں۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

کانفرنس میں پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوزکی گئی۔

جنوبی افریقہ، مراکش، روانڈا، صومالیہ، سوڈان، زمبابوے، موزمبیق، ایتھوپیا اور آئیوری کوسٹ کے مندوبین نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔