Thursday, 22 October 2026, 03:51:20 am
 

مزید خبریں

 
صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کے مسلسل رابطے کو سراہا
October 21, 2026

صدر نے مالیاتی انتظام میں بہتری کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ گزشتہ مالی سال میں مالیاتی خسارہ کم ہو کر مجموعی ملکی پیداوار کا دو اعشاریہ چھ فیصد رہ گیاتھا جبکہ رواں مالی سال میں مسلسل تیسرے سال بنیادی بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر جہاد ازعور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جاری اصلاحاتی پروگرام کے تحت پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل

رابطے کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام مضبوط بنانے، مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور پائیدار اقتصادی ترقی میں معاونت کیلئے اصلاحاتی کوششیں جاری رکھنا ضروری ہے۔