پاکستان میں عالمی ایونٹس کے انعقاد سے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں فوڈ ایشیائ، بیوٹی ایشیاء اور پلاسٹک پیکیجنگ پرنٹ ایشیاء 2026 کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ بین الاقوامی ایونٹس سے 250 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوئے۔
ان ایونٹس میں 65 ہزار سے زائد تجارتی افراد، جبکہ 15 ممالک کے 150 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اسٹریٹجک معاونت سے عالمی ایونٹس نے تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کے فروغ میں کردار ادا کیا۔