Thursday, 17 September 2026, 02:22:02 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان کو پائیدار پانڈا بانڈ کے اجرا پر عالمی اعزاز حاصل ہوگیا
September 17, 2026

پاکستان کو 2026 ایشیا بحرالکاہل کلائمیٹ بانڈز ایوارڈز میں پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ کے اجرا ء پر عالمی اعزاز حاصل ہوا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے مئی 2026 میں ایک اعشاریہ 75 ارب چینی یوآن مالیت کا پہلا پائیدار پانڈا بانڈ جاری کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تین سالہ پانڈا بانڈ 2.5 فیصد کوپن ریٹ پر جاری کیا گیا جبکہ سرمایہ کاروں کی طلب جاری کردہ حجم کے پانچ گنا سے بھی زائد رہی۔

خرم شہزاد نے کہا کہ بانڈ سے حاصل رقم پانی، توانائی اور صحت کے شعبوں میں پائیدار اور سماجی طور پر جامع منصوبوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان اور چین کے مالیاتی تعاون، عالمی سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے لیے نئے مواقع کی بنیاد بن رہا ہے۔