Thursday, 17 September 2026, 02:22:52 pm
 

مزید خبریں

 
بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ازسر نو دلچسپی کے ساتھ پاکستان کاروبار کیلئے تیار ہے،وزیرخزانہ
September 17, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ازسر نو دلچسپی کے ساتھ پاکستان کاروبار کیلئے تیار ہے۔

وہ لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی میزبانی میں پاکستان سرمایہ کاری گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام جائزے مقررہ شیڈول کے مطابق کامیابی سے مکمل کیے ہیں، جن کی تین ریٹنگ اپ گریڈز سے بھی توثیق ہوئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساختی اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نجی شعبے کو بھی فعال بنانا ہے۔