Tuesday, 15 September 2026, 12:31:19 am
 

مزید خبریں

 
بھارت جمہوریت کے مفاد میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے، فاروق عبداللہ
September 14, 2026

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوریت کے مفاد میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے۔

انہوں نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں نئی دہلی کے پانچ اگست دو ہزار انیس کے فیصلوں کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جتنی جلد اس غلطی کو درست کرے گی، جمہوری نظام کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس یہ مطالبہ پورا ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔