Saturday, 21 September 2024, 12:36:01 pm
 
سی ڈی ڈبلیو پی کی187ارب روپے کے بارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
September 21, 2024

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک سو ستاسی ارب روپے مالیت کے بارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اور منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں دی گئی۔

ان منصوبوں میں انیس ارب روپے مالیت کے چھ منصوبوں کی منظوری سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی فورم نے دی جبکہ فورم نے ایک سو اڑسٹھ ارب روپے مالیت کے چھ منصوبے غوروخوص کے لئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دئیے۔