Saturday, 21 September 2024, 12:29:46 pm
 
سیکیورٹی فورسز کی شمالی و جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائیاں،12خوارج ہلاک
September 21, 2024

سیکورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دوالگ الگ شدید جھڑپوں میں بارہ خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے Spinwam میں سیکورٹی فورسز نے سات دہشتگردوں کے ایک گروپ کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا جو پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔

سیکورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام خوارج کو ہلاک کردیا ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار، گولابارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں خوارج کے ایک گروپ نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

سیکورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پانچ خوارج کو ہلاک کردیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے چھ بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔