Saturday, 21 September 2024, 02:48:27 pm
 
کشمیریوں کا جنیوا میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ
September 21, 2024

کشمیریوں کا جنیوا میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ ۔

جنیوا کی فضا مودی مردہ باد بھارت مردہ بادسے گونج اٹھی۔

کشمیریوں کو حق خودارادیت اور آزادی دو کے فلک شگاف نعرے-مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نا منظور-مظاہرین نے شہدا کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے-

مظاہرین کاگرفتار حریت قیادت کی رہائی کا فوری مطالبہمظاہرہ سے غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چویدری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف کے علاوہ مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی کا خطاب کیا۔

مظاہرین کااقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔