Saturday, 21 September 2024, 02:33:18 pm
 
پاکستان کے امن دستوں کا عالمی سطح پر امن کی بحالی کی کوششوں میں اہم کردار رہا
September 21, 2024

عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے پوری دنیا واقف ہے ۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 21ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے پوری دنیا واقف ہے ۔

پاکستان کے امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ایسے علاقوں میں جہاں امن کی ضرورت تھی وہاں پر پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام پیش کیں۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ان گنت قیمتی جانیں بھی بچائیں ۔

اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے امن کے مبصرین کو اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کے لیے مکمل مدد اور رسائی فراہم کرتا ہے235,000 سے زائد پاکستانی فوجیوں نے دنیا کے 29 ممالک میں اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں خدمات انجام دی ہیں ۔

پاکستانی امن دستوں نے اعلی سطح پر امن کی بحالی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گاپاکستان کو اقوامِ متحدہ کے قیام امن کے لیے اپنی دیرینہ وابستگی پر فخر ہے