Saturday, 21 September 2024, 02:46:27 pm
 
بلوچستان کی ترقی پاکستان کے امن و خوشحالی کی ضامن
September 21, 2024

بلوچستان کی ترقی پاکستان کے امن و خوشحالی کی ضامن ہے۔

بلوچستان کی سرزمین قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جس میں طویل ساحلی پٹی بھی شامل ہے گوادر ابتدا میں ماہی گیروں کی بستی تھی مگر سی پیک کی بدولت اب یہ ایک عظیم بندرگاہ کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق گوادر پورٹ کے ذریعے گندم چینی اور کھاد سمیت 50 فیصد درآمدات گوادر پورٹ کے ذریعے اندرون ملک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مستقبل میں اس بندرگاہ سے برآمدات کی شرح بھی بڑھائی جائے گا سی پیک کے تعاون سے بننے والی گوادر بوٹ پاکستان کے لیے بین الاقوامی تجارتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سٹریٹیجک اثاثہ بھی ہے ۔بلوچستان کے لوگوں کا روزگار اور صوبے کا معاشی استحکام گوادر پورٹ کے مکمل طور پر فعال ہونے پر منحصر ہے گوادر پورٹ کے مکمل طور پر فعال ہونے سے کراچی پورٹ پر بھی درآمدات و برآمدات کا بوجھ کم ہوگا گوادر پورٹ سے حاصل ہونے والے زرِ مبادلہ سے مقامی آبادی کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔