Saturday, 21 September 2024, 04:33:59 pm
 
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے دیوان فاروق موٹرز کا الیکٹرک وہیکل پروڈکشن کا آغاز
September 21, 2024

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے دیوان فاروق موٹرز کا پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پروڈکشن کا آغاز کردیا۔

رواں سال جون میں دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے ایکو-گرین موٹرز لمیٹڈ کے ساتھ ہانری-وی ای الیکٹرک وہیکل کی تیاری کے لیے ٹول مینوفیکچرنگ معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے ۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 52.3 روپے تک پہنچ گئی ہے جو قابل ستائش ہیدیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ پاکستان میں 1998 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی

کے طور پر شامل ہوئی تھی جو گاڑیوں کی اسمبلنگ، ترقی پسند مینوفیکچرنگ اور فروخت میں مشغول ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی پاکستان کے معاشی استحکام، ماحولیاتی پائیداری، اور تکنیکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کا باعث بنے گا۔