Saturday, 21 September 2024, 07:04:50 pm
 
اسلام آباد میں میڈیکل جرنلز کے معیار کو بڑھانے میں ایکریڈیشن کے کردارکے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
September 21, 2024

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تعاون سے "میڈیکل جرنلز کے معیار کو بڑھانے میں ایکریڈیشن کے کردار" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں طبی تحقیق اور اشاعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات اور طبی محققین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تسلیم شدہ تحقیق کی اہمیت پر زور دیا اور سیمینار کے انعقاد میں آئی ایم ڈی سی انتظامیہ کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

شوکت علی جاوید، پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل سمیت مقررین نے معیاری طبی جرائد کے لیے درکار چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی۔ پینل نے اعلیٰ معیار کی تحقیق کو برقرار رکھنے میں ایکریڈیشن کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سخت ادارتی معیارات کی ضرورت اور تعلیمی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے بہترین طریقوں کے نفاذ پر اظہارِ خیال کیا۔

آئی ایم ڈی سی ریسرچ جرنل کے منیجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر عثمان وحید نے کہا کہ آئی ایم ڈی سی اور پی ایم ڈی سی کی مشترکہ کاوش اس بات کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے کہ طبی اشاعتیں معیار اور دیانت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھیں اور بالآخر تمام طبی برادری کو فائدہ پہنچے گا۔

سیمینار کا اختتام تمام شرکا اور مقررین کی جانب سے طبی جریدے کے معیارات کو آگے بڑھانے میں ان کے گراں قدر تعاون کے لیے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔