Wednesday, 22 July 2026, 12:38:33 am
 
وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام کا افتتاح
July 21, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی نظام کا افتتاح کردیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ نئے نظام کا فوری اور مکمل نفاذ یقینی بنائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کاغذ پر مبنی روایتی کام کو ڈیجیٹل نظام سے بدل دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے اس نظام کو ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم قرار دیا جو وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ ہر ہدایت کو ریکارڈ، پیغام رسانی، نگرانی کرنے اور پتہ لگا کرنظم ونسق کو جدید بنانے میں مدد گار ہوگا۔

تقریب میں وزیراعظم کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پلیٹ فارم اور اس کے مقاصد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔