ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور دوطرفہ سکیورٹی اور سرحد کے مؤثر انتظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر علاقائی سلامتی اور باہمی خوشحالی کے تحفظ کے لیے قریبی رابطوں اور باہمی تعاون کے طریقہ کار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔