پاکستان اور برطانیہ نے ترقیاتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بات اسلام آباد میں اقتصادی امور کے وزیر احد چیمہ اور برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر کے ڈائریکٹر برائے ترقی سام والڈاک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔
احد چیمہ نے تذویراتی اقدامات کے یونٹ کے لیے برطانوی ادارے کی جانب سے فراہم کردہ گراں قدر تعاون کو سراہا، جو پالیسیوں کے نفاذ کے عمل کو مضبوط بنا رہا ہے۔
سام والڈاک نے اہم شعبوں میں جاری تعاون کے ذریعے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی حمایت کرنے کے حوالے سے برطانیہ کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔