Wednesday, 22 July 2026, 12:38:33 am
 
وزیراعظم شہباز شریف کا خلیجی خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
July 21, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی خطے میں حالیہ کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

وہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ایماندار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت طے پائی۔