Wednesday, 22 July 2026, 12:37:10 am
 
جنید انوار چوہدری کی چینی سرمایہ کاروں کو بحری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت
July 21, 2026

بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی بندرگاہوں، لاجسٹکس اور بحری شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے بیجنگ میں ریجنل ٹرانزٹ ٹریڈ ہب انیشیٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن سمیت بحری ادارے علاقائی منڈیوں کے لیے ملک کو ایک جدید میری ٹائم، لاجسٹکس اور صنعتی مرکز بنانے کی غرض سے اصلاحات پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے مزید مربوط، لچکدار اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔