Wednesday, 22 July 2026, 12:42:29 am
 
پاکستان، آذربائیجان کا قانون و انصاف کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
July 21, 2026

 پاکستان اور آذربائیجان نے قانون، انصاف اور عدالتی اصلاحات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار باکو میں پاکستان کے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور آذربائیجان کے وزیر انصاف کے درمیان ہونے والی ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

یہ ملاقات "دی جوڈیشل کرافٹ" نامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام کے ضمن میں ہوئی، جو پاکستان اور آذربائیجان کی وزارتِ انصاف کے درمیان طے پانے والے تعاون کے معاہدے کے تحت اس وقت باکو میں جاری ہے۔