چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
نائب وزیرِاعظم نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ شنگھائی میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ساتھ حالیہ ملاقات کے دوران طے پانے والے اُمور پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، نئی ٹیکنالوجیز اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان اور چین کی سدا بہارسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا۔