سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی واپسی کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔رواں سال سرکاری اور غیر سرکاری حج سکیموں کے تحت ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا۔عازمین حج کی واپسی کیلئے حج پروازوں کا عمل اگلے ماہ کی اکیس تاریخ کو مکمل ہو جائے گا۔