Monday, 02 December 2024, 02:00:47 am
 
بھارتی غاضب فوج نے مقبوضہ وادی میں36سالوں میں 922بچوں کو شہید کیا
November 20, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ چھتیس سال سے زائد عرصے کے دوران نو سو بائیس بچوں کوشہید کیا ہے۔

یہ بات آج بچوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے علاقے میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور فوجی جبرواستبداد سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت اور اس کی ہندوتوا نظرئیے پر کاربند فوجی انتظامیہ پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بچوں کے تحفظ کیلئے اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے فوری دباؤ ڈالیں۔