Monday, 21 September 2026, 04:20:51 am
 
پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل
September 20, 2026

فائل فوٹو

پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ بات وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان محمد عمر بٹ نے آج ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے 14 ارب روپے مجاز حج کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے جا چکے ہیں جبکہ 6 ارب روپے ون لنک اور بینک کارڈز کے ذریعے آن لائن جمع ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم میں 54 ہزار نشستیں اب بھی دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج آرگنائزر کا انتخاب اور حج پیکیج کی ادائیگی صرف پاک حج ایپ کے ذریعے کریں۔

محمد عمر بٹ نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026  ہے۔