Monday, 21 September 2026, 04:19:53 am
 
محسن نقوی کی کیپٹن حمزہ اکرم شہید کے اہلخانہ سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
September 20, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی وطن عزیز کے بہادر سپوت کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی رہائش گاہ پر گئے۔

انہوں نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے والد اور بھائی سے ملاقات کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید نے سات خوارج کو ہلاک کرکے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم سمیت تمام شہدا کا خون ملکی سلامتی کی ضمانت ہے اور قوم کیپٹن حمزہ اکرم اور ان کے خاندان کی دی گئی قربانی کا قرض کبھی ادا نہیں کر سکتی۔

کیپٹن حمزہ اکرم ہنگو میں خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔