وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کے سسر سابق انسپکٹر جنرل پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دل جان خان مروت قابل، تجربہ کار اور فرض شناس افسر تھے۔ انہوں نے ملک و قوم کی خدمت میں اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔
واضح رہے کہ دل جان خان مروت سابق سیکریٹری داخلہ اور رکن اقوام متحدہ نارکوٹکس کنٹرول بورڈ بھی رہ چکے ہیں۔