ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار عابد علی کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
وہ انیس سو باون میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ عابد علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے کیا اور بعد میں ٹی وی اور فلمی سفرکیلئے لاہور منتقل ہوگئے۔
انہوں نے سینکڑوںٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔
انہیں انیس سو پچاسی میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
عابد علی دو ہزار انیس میں آج کے روز انتقال کر گئے۔