Monday, 07 September 2026, 04:12:32 pm
 
معروف ادیب، ڈرامہ نگار اور براڈکاسٹر اشفاق احمد کی بائیسویں برسی
September 07, 2026

معروف ادیب، ڈرامہ نگار اور براڈکاسٹر اشفاق احمد کی بائیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ بائیس اگست انیس سو پچیس کو برطانوی ہندوستان کے شہر فیروزپور میں پیدا ہوئے۔

اشفاق احمد نے درجنوں ٹی وی ڈرامے لکھے اور انیس سو باسٹھ میں ریڈیو پاکستان کے مشہور پروگرام تلقین شاہ کی میزبانی کی۔

ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں منچلے کا سودا، ایک محبت سو افسانے، طوطا کہانی، حیرت کدہ اور افسانے شامل ہیں۔

انہوں نے زاویہ، ایک محبت سو افسانے، گڈریا اور طوطا کہانی سمیت کئی معروف کتابیں تصنیف کیں ۔

ٹیلی ویژن کیلئے اشفاق احمد نے متعدد ڈرامے تحریر کئے جو ناظرین میں بہت مقبول ہوئے جن میں اچے برج لاہور دے، ٹاہلی تھلے اور طوطا کہانی شامل ہیں۔

ادب اور براڈکاسٹنگ کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

وہ دو ہزار چار میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔