لاہور میں تین اہم عالمی ایونٹس فوڈ ایشیا، انٹرنیشنل انڈسٹری ایکسپو اور بیوٹی ایشیا کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تینوں عالمی ایونٹس لاہور ایکسپو سینٹر میں 12 سے 14 ستمبر تک منعقد ہوں گے۔
ایونٹس کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے، ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک شراکت داری سے کر رہا ہے۔
عالمی و مقامی کاروباری نمائندے تینوں ایونٹس میں تجارت، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع تلاش کریں گے۔
ایونٹس میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت اور 150 ملین ڈالر سے زائد کی کاروباری سرگرمی متوقع ہے۔
انٹرنیشنل انڈسٹری نمائش میں جدید مشینری، خام مال، آٹومیشن، پیکیجنگ ٹیکنالوجی اور ری سائیکلنگ سلوشنز نمائش کا حصہ ہوں گے۔
13ویں بیوٹی ایشیا میں کاسمیٹکس، اسکن کیئر، ڈرماٹولوجی، ایستھیٹکس، ویلنس اور بیوٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔
20ویں فوڈ ایشیا نمائش میں عالمی کمپنیاں فوڈ اجزا، جدید مشینری، پیکیجنگ، فوڈ ٹیکنالوجی اور تیار مصنوعات متعارف کرائیں گی۔
یہ عالمی ایونٹس پاکستانی صنعت کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔