اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اقدام مسترد کیا ہے اور قدرتی وسائل کے منصفانہ انتظام پر زور دیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں Arria-formula کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سفیر نے اس امر پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کو مشترکہ قدرتی وسائل کو بین الاقوامی قانون اور معاہداتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دباؤ ڈالنے یا سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔