Thursday, 19 November 2026, 11:34:55 am
 
خرم شہزاد کا سرمایہ کاری اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی اہمیت پر زور
November 19, 2026

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سرمایہ کاری، مالی شمولیت اور پائیدار معاشی ترقی کے فروغ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

وہ کراچی میں اسلامی بینکاری اور مالیاتی نظام سے متعلق دسویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر جاری حکومتی سکوک کا حجم تاریخی طور پر سو کھرب روپے کے سنگِ میل کوعبور کر گیا ہے۔