چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے شہر تربت کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے تربت پہنچنے پر یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جنگی تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف جاری کامیاب کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاریوں اور مادرِ وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے جاری سفر میں بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔