صدر آصف علی زرداری نے نیپال کے قومی دن کے موقع پر اُس کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
نیپال کے صدر رام چندر پاڈل کے نام اپنے خط میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان تعلقات باہمی احترام، اعتماد ، خیرسگالی اور دیرینہ دوستی پرمبنی ہیں جنہیں دونوں ممالک کے
عوام کے درمیان دوستی کے قریبی روابط مزید مضبوط بناتے ہیں۔
صدر نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ طور پرسارک اور دیگر کثیرجہتی فورمز پر نیپال کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دوستانہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزیدمستحکم ہوں گے۔