نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اہم ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار ترکیہ کے سفیر عرفان نزیروغلو سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ مسائل کے حل اور خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
ملاقات کے دوران ترکیہ کے سفیر نے نائب وزیراعظم کو مختلف دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔