Saturday, 19 September 2026, 02:14:35 pm
 
احسن اقبال کا پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک قومی کوششیں جاری رکھنے کے حکومتی عزم کااعادہ
September 19, 2026

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک قومی کوششیں جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کیلئے قومی ٹاسک فورس سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے جوپاکستان کے بچوں کی صحت، وقار اور مستقبل سے وابستہ ہے۔

انہوں نے علماء کرام، عمائدین اور رائے ساز شخصیات پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات کا تدارک کرتے ہوئے ویکسینیشن پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنائیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو دو ہزار پچیس میں اکتیس تھے اوردو ہزار چھبیس میں کم ہو کر چار رہ گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی نگرانی کے نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی شرح بھی دس فیصد سے کم ہوگئی ہے۔