وزیراعظم شہباز شریف نے بیس سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فیول ریلیف سکیم میں شامل کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔
اب یکم جنوری دو ہزار چھ کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے فیول سبسڈی کے لیے اندراج کرانے کے اہل ہوں گے۔