Sunday, 20 September 2026, 09:24:41 pm
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم ملک بھر میں کامیابی سے جاری
September 19, 2026

وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔

اس اسکیم کے تحت پٹرول ایک سو روپے فی لیٹر سبسڈی کے ساتھ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی آرا کی بنیاد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ پانچ لیٹر سے کم پٹرول لینے والی موٹر سائیکلز، چنگ چی اور آٹو رکشوں کو اب ایک ٹوکن کے عوض ہفتہ وار پانچ سو روپے کی رعایت دی جائے گی۔ ہر ہفتے ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا جبکہ ماہانہ ٹوکنز کی تعداد چار ہوگی۔

دوسری طرف آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیاں استعمال کرنے والے افراد کو موجودہ طریقہ کار کے مطابق ہر دس دن میں زیادہ سے زیادہ دس لیٹر پٹرول پر ایک سو روپے فی لیٹر رعایت ملتی رہے گی۔ اس طرح ماہانہ دس لیٹر پٹرول والے تین ٹوکن جاری کرنے کا طریقہ بھی جاری رہے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کیلئے رجسٹریشن کی ایس ایم ایس سروس مکمل طور پر مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ریلیف اسکیم کے ہر پہلو کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔