Saturday, 19 September 2026, 02:14:35 pm
 
وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم سے دو کروڑ چالیس لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں، طارق فضل
September 18, 2026

پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم سے دو کروڑ چالیس لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹارگٹڈ سبسڈی ہے جسے ملک بھر میں نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیم میں رجسٹریشن کے لیے آسان اور شفاف طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری کے اقدامات بھی کیے ہیں، جن میں سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں پچاس فیصد کمی بھی شامل ہے۔

بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے متوقع احتجاج کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔