منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کی معیشت علم، ٹیکنالوجی، جدت اور برآمدات پر مبنی ہونی چاہیے۔
وہ آج (جمعہ) صوابی کے علاقے ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈیجیٹل ڈیزائن اینڈ ویری فکیشن ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو اپنے علم اور تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مہارت میں تبدیل کرنے اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے۔