منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے اس حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پولیو وائرس کی منتقلی مکمل طور پر روکنے تک قومی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
وہ اسلام آباد میں وزیراعظم کی پولیو کے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے جس کا براہ راست تعلق پاکستان کے بچوں کی صحت، وقار اور مستقبل سے ہے۔
انہوں نے علمائے کرام، کمیونٹی لیڈرز اور رائے عامہ پر اثرانداز ہونے والے افراد پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات کا مقابلہ کریں اور ویکسینیشن پر عوامی اعتماد مضبوط بنائیں۔