Monday, 14 September 2026, 09:40:07 am
 

مزید خبریں

 
بھارتی ایجنسیوں کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے،تلاشی کارروائیاں
September 13, 2026

بھارتی ایجنسیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے جنوبی کشمیر کے اضلاع شوپیاں اور کلگام میں کئی مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

ایک الگ کارروائی میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں کے علاقے میں پانچ گھروں پر چھاپے مارے، جن میں چار پونچھ اور ایک ادھم پور میں تھا۔

چھاپوں کے دوران موبائل فونز اور دیگر مواد قبضے میں لے کر فرانزک جانچ کیلئے بھیج دیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہاہے کہ ایسی کارروائیاں سیاسی اختلافِ رائے کو دبانے اور کشمیری خاندانوں کو ہراساں کرنے کیلئے کی جاتی ہیں جبکہ ہزاروں افراد ظالمانہ قوانین کے تحت منصفانہ ٹرائل کے بغیر زیر حراست ہیں۔