Thursday, 08 May 2025, 10:36:13 am
 
تاجکستان ، کر غستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چورانوے ہوگئی
September 19, 2022

تاجکستان اور کر غستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چورانوے ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک سو بیس ہوگئی ہے۔ دونوں ملکوں نے سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بھی جار ی کی ہے تاجکستان نے کہا ہے کہ کرغستان کے ساتھ تازہ سرحدی جھڑپوں میں اس کے پینتیس شہری ہلاک ہوئے، ادھر کرغستان میں ہلاکتوں کی تعداد انچاس ہوگئی ہے۔ادھر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات پر امن طور پر حل کریں۔