عید کے موقع پر لاہور میں گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی پرچم کشائی کے دوران پاکستان رینجرز نے قابل دید جوش و جذبے کے ساتھ دشمنوں کے دلوں میں دھاک بٹھا دی۔
شائقین رینجرز کے خصوصی مظاہرے سے خوب لطف اندوز ہوئے شرکا نے پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے پاک فوج کی بے لوث خدمات کو خوب سراہا۔
پاکستان رینجرز نے شائقین کا لہو گرماتے ہوئے اس پیغام کو واضح کیا کہ وہ ہر قیمت پر پاکستان کے دفاع کے لیے پیش پیش ہیں۔