Sunday, 20 April 2025, 02:53:41 am
 
اردو کے مشہور مصنف سید امتیاز علی تاج کی 55 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
April 19, 2025

اردو کے مشہور مصنف سید امتیاز علی تاج کی پچپن ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ تیرہ اکتوبر انیس سو میں لاہور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کئی سال تک روزانہ ریڈیوپاکستان کے فیچرپروگرام ''پاکستان ہمارا ہے'' کی میزبانی کی اور متعدد مشہور ریڈیو پروگرام کئے۔امتیاز علی تاج نے افسانے، ناول اور ریڈیو ڈراموں سمیت فلمی کہانیاںبھی تحریر کیں۔امتیاز علی تاج کو انیس سو ستر میں آج کے دن نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا۔